Good news for those who want a driving license ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری۔

mba production
1

Good  news for those who want a driving license

 لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے مراکز کے اوقات کار میں توسیع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے استفادہ کر کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

 آئی جی پنجاب نے لاھور سی تی ار کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے دفتروں کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید منتظر مہدی نے بتایا کہ نئے اوقات کار اب صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز اتوار کو دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

 He said the  citizens can now also got driving license on Sunday, the new working hours will be applicable from upcoming Sunday. 

اتوار کو لاہور میں پانچوں ڈرائیونگ سینٹرز اور 04 لائسنسنگ بوتھ، اقبال ٹاؤن سروس سینٹر، سی ٹی او آفس، کینٹ۔ بوتھ اور لبرٹی سنٹرز کھلے رہیں گے۔ سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کی رستا ایپ سے اپائنٹمنٹ لینا لازمی ہے۔

ٹریفک لائسنسوں کے اجراء کی خصوصی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور شہری اس سہولت سے استفادہ کریں۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ لاہور کے شہری جلد از جلد اپنے لائسنس حاصل کریں۔ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Tags

Post a Comment

1Comments

Post a Comment